لاہور( رانا شہزاد چیف رپورٹر) لاہور پولیس اورڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، معاہدے کے تحت پولیس ملازمین اور ان کے اہل ِ خانہ کو طبی سہولیات میں خصوصی رعایت حاصل ہو گی.
شہداء اور دوران ِ سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہل ِ خانہ کو علاج معالجہ میں نمایاں ریلیف فراہم کیا جائے گا ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کو لیب ٹیسٹس، تشخیص اور علاج معالجہ پر50فیصد رعایت دی جائے گی لاہور پولیس اور ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری کا اشتراک پولیس ویلفیئر کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے. ڈی آئی جی(ایڈمن) عمران کشور کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی صحت کا تحفظ اور فلاح و بہبود لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ فورس کی بہترین ویلفیئر کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں. طارق عالم، سربراہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو بہترین طبی سہولیات ارزاں نرخوں پر مہیا کی جائیں گی۔
