لاہور (رانا شہزاد چیف رپورٹر) لاہور پولیس نے رواں سال اے اور بی کیٹیگری کے10841 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ہے کینٹ ڈویژن میں 2285، سول لائنز میں 770، سٹی میں 2502اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں صدر ڈویژن میں 1522،اقبال ٹاؤن میں 2326 اور ماڈل ٹاؤن میں 1436اشتہاریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس
اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں پولیس کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہیں ان گرفتاریوں سے مقدمات کوجلد نمٹانے میں مددملے گی جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مجرمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے ہوٹل آئی، ٹریول آئی،ٹیننٹ رجسٹریشن سمیت موبائل ایپس سے اشتہاری مجرمان کو ٹریس کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔بلال صدیق کمیانہ
سی سی پی او لاہور کی بی کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت
