فیروزوٹواں (سمیع اللہ وٹو) سکیم کے تحت سول ہسپتال فیصل آباد کے کانفرنس ہال میں ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی سیشن میں ڈاکٹر روبینہ انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد تمام تحصیل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک، ویٹرنری آفیسرز (بریڈ امپروومنٹ)، فوکل پرسنز اور ضلع بھر سے آرٹیفیشل انسیمینیشن ٹیکنیشنز نے شرکت کی۔
تربیت کا بنیادی مقصد فیلڈ اسٹاف کی تکنیکی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا، خصوصاً جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، نان ڈسکرپٹ مویشیوں کی جینیاتی بہتری اور ایگزوٹک سیمن کے مؤثر استعمال کے ذریعے دودھ کی پیداوار اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔
ڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ پنجاب کے ماہرین ڈاکٹر ظہور احمد (ARO) اور ڈاکٹر رفاقت علی (SVO) نے جامع لیکچرز دیے جن میں نان ڈسکرپٹ مویشیوں کے انتخاب کے اصول، ایگزوٹک سیمن کی درست ہینڈلنگ اور استعمال، ریکارڈ کیپنگ، ٹیگنگ اور 9211 SPMS پر PAITS کے ذریعے ڈیٹا اپ لوڈنگ، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے طریقہ کار، نسل کی ڈی این اے ٹیسٹنگ، آرٹیفیشل انسیمینیشن کے بہترین طریقے اور پائیدار لائیوسٹاک پیداوار میں بہتری کی حکمت عملیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
شرکاء نے تربیتی سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور جدید بریڈنگ ٹیکنالوجیز کو فیلڈ لیول پر اپنانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سیشن کے اختتام پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایات کے مطابق جدید سائنسی بنیادوں پر بریڈنگ کے فروغ کے ذریعے خطے میں مویشیوں کی طویل المدتی جینیاتی بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔
