شہدادپور( بابو محمد شریف شہدادپور) شہدادپور میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں مقامی تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد بلال قریشی آٹوز کے اشتراک سے کیا گیا۔

اس موقع پر پلم چنگچی موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحمید صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت کے پیش نظر ان کی کمپنی کاروبار کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد نہ صرف لوگوں کو باعزت روزگار دینا ہے بلکہ مختلف انعامات اور تحائف کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے۔
تقریب میں نیشنل سیلز منیجر شاہ عالم خان، ریجنل سیلز منیجر لیاقت انجم، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر حاجی جاوید قریشی، فرحان قریشی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔
اس موقع پر شرکاء میں کپڑوں کے سوٹ کیسز سمیت دیگر قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کی میزبانی تنویر اختر آرائیں نے اپنے منفرد انداز میں انجام دی، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

تقریب میں آصف رضا قریشی، ارسلان قریشی، جمیل قریشی، عرفان قریشی، کاشف اقبال سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جبکہ شرکاء نے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کو معاشی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *