لاہور( رانا شہزاد چیف رپورٹر ) وفد میں نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ اسد عبید اورمولانا حافظ زبیر حسن اور جامعہ اشرفیہ کے طلبہ کی کثیر تعدادشامل۔وفد نے محفوظ اسلامی نوادرات، نایاب مخطوطات، مقدس آثار اور برصغیر کی مسلم تہذیب سے وابستہ تاریخی اشیاء کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اقبال ہال ؒمیں بعنوان ”فکر اقبال کی روشنی میں مدارسِ دینیہ کا کردار“ سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سیمینارکی صدارت سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کی۔
سیمینار میں خطیب بادشاہی مسجد مولانا سیّد عبد الخبیر آزاد،جامعہ اشرفیہ کا وفد سمیت محکمہ اوقاف کے دیگر افسران کی شرکت۔
نوجوانوں کو علامہ محمد اقبالؒ کے فلسفے کی گہری آگاہی اور جامع فہم حاصل کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ
مدارسِ دینیہ اسلامی اقدار کے فروغ اور نئی نسل کی درست رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر احسان بھٹہ اقبالؒ کی شاعری نوجوانوں کے لیے عملی نمونہ ہے جو مقصدیت، خودی اور مثبت کردار کی طرف رہنمائی دیتی ہے۔سیکرٹری اوقاف
اقبال کا پیغام اتحاد، فکری بیداری اور دین و دنیا کے متوازن شعور کو فروغ دیتا ہے جو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ
اقبالؒ کی تعلیمات کو باقاعدہ طور پر دینی نصاب اور علمی مکالمے کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔مولانا حافظ زبیر حسن اقبالؒ کا تصور روحانیت کو عملی زندگی سے جوڑتا ہے، جو طلبہ کو ذمہ دار، باشعور اور باکردار شہری بنانے میں مددگار ہے۔مولانا سیّد عبد الخبیر آزاد شرکاء نے بہترین تحفظ، مسجد کی عظیم الشان مغل طرزِ تعمیر اور اوقاف کی طرف سے زائرین کے لیے کیے گئے عمدہ انتظامات کو سراہا۔
سیمینار کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
