اسلام اباد(نوید یوسف زٸی ) عوافی میڈیکل سنٹر بلکانی میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی تنصیب – علاقہ مکینوں کیلئے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ۔عوافی میڈیکل سنٹر بلکانی میں مریضوں کی سہولت کے پیشِ نظر پہلی مرتبہ جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ پیش رفت علاقے میں صحت عامہ کے شعبے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو کانا، پیرخانہ اور ملحقہ دیہات کے عوام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔۔ عوافی میڈیکل سنٹر میں اب پشاور کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم جدید طبی آلات کے ساتھ چوبیس گھنٹے (24/7) طبی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ جس میں جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، گائناکولوجسٹ، اور دیگر ماہرین شامل ہیں، جو ہر وقت مریضوں کی خدمت کیلئے دستیاب رہیں گے۔اس موقع پر شیخ حکیم مسعود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوافی میڈیکل سنٹر کا مقصد علاقہ مکینوں کو معیاری، قابلِ اعتماد اور کم خرچ طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ایکسرے مشین کی تنصیب اور ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی اسی وژن کی عملی شکل ہے۔ ہم اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
