وزیرآباد(ساجدحسین بٹ) سوشل ورکرمرکربھی امرہوتے ہیں،ان کے انسانیت کے خدمت کے کام دنیا میں نیک نامی اوراخروی زندگی کی کامیابی کی ضمانت بن جاتے ہیں،نثار احمد بٹ مرحوم ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار زندگی گزارکردنیا سے رخصت ہوئے اور ایک مثالی زندگی گزارکراپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجابی یونی مدثر اقبال بٹ نے صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ کے بھائی نثا ر احمد بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی نجیب اللہ ملک،مہرخالد مجید سوہدروی،بلال بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،زاہد محمود ہاشمی،نعیم اشرف،محمد یامین،محمد افضل وزیرآبادی ودیگر بھی موجود تھے۔مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ رب کریم کی مخلوق میں پیار ومحبت اخوت بھائی چارے کے لئے کوشاں رہنے والے جب اپنے خالق حقیقی سے جاملتے ہیں تو دنیا انکی محبت اور ان سے چاہت پانے والے انکے لئے دعاگو رہتے ہیں،نثار احمد بٹ کی تمام زندگی محنت اور مخلوق خدا سے محبت ملنساری سے مزین رہی کسی بھی جاندار کو تکلیف دینا خو د کو تکلیف دینا تصور کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *