وزیر آباد (ساجدحسین بٹ) گکھڑ پریس کلب کے صدر میاں صبیح الرحمن کے فارم ہاؤس پر عید ملن پارٹی اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گکھڑ پریس کلب کے عہدیداران، ممبران، صحافی برادری، سماجی شخصیات اور نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا مقصد عید کی خوشیوں کو باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کے ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا اور معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف باربی کیو اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا جبکہ مہمانوں کی بھرپور تواضع اور میزبانی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں صبیح الرحمن نے کہا کہ عید صرف خوشیاں منانے کا نام نہیں بلکہ محبتوں، رشتوں اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کا بہترین موقع بھی ہے۔ میری خواہش تھی کہ اس خوشی کے موقع پر اپنے صحافی دوستوں، ساتھیوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر عید کی خوشیاں شیئر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گکھڑ پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ، شہری مسائل کے حل اور مثبت سماجی اقدار کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر پوری صحافتی برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔اس موقع پر پاکستانی اتحاد کرکٹ کلب کے باصلاحیت اور ہونہار کھلاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنہوں نے حالیہ ٹورنامنٹس اور مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کلب کے بعض نوجوان کھلاڑی انڈر 19 اور ڈسٹرکٹ سطح کی ٹیموں میں بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد اور خصوصی اعزازات سے نوازا گیا تقریب میں گکھڑ پریس کلب کے چیئرمین ملک محمد جمیل، جنرل سیکرٹری امانت علی چیمہ،فنانس سیکرٹری محمد آصف بٹ، چیف آرگنائزر فیصل افضل، سرپرست اعلیٰ گلشاد سلیمی، ادریس بٹ، ریحان مقبول بٹ، ولید الرحمن بٹ، لکی عبدالرزاق بٹ، سید شاہ حسین بخاری، عارف شہباز،میاں سبحان رشید،میاں حسن رشید،علی عزیر ایڈووکیٹ زوہیب اسلم انصاری، محمد طارق عبداللہ، ارسلان ڈار، نصار احمد اعوان، عامر اعجاز بٹ، عرفان صابر بٹ، بابا تجمل چشتی، میر ناصر شہزاد، فراز گجر، حافظ عمران، حافظ اسلم جٹ اور دیگر صحافی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی جبکہ کھیلوں کے شعبہ سے محمد رفیق، ملک مبین، ہمایوں بٹ، عمر گوندل، ابو ہریرہ بٹ اور دیگر کھلاڑی و سپورٹس شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی، صحافت کی سربلندی، نوجوان نسل کی کامیابیوں اور پاکستان کی روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس خوبصورت اور یادگار عید ملن اجتماع کے انعقاد پر میاں صبیح الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے باہمی محبت، یکجہتی اور تعلقات کے فروغ کی ایک بہترین کاوش قرار دیا۔
