اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیرمقررہ طریقہ کار کے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنا غیرقانونی قراردیدیا،جسٹس محمد اعظم خان نے 5صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے شہری زین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ سفری پابندیاں اتھارٹی، مقررہ طریقہ کار کے بغیر عائد نہیں کی جا سکتیں،عدالت نے کہاکہ ترکیے سے ڈی پورٹ کرنے پر شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا، شہری کے خلاف کوئی سزایا زیرالتوافوجداری مقدمہ موجود نہیں،سفری پابندیاں اتھارٹی، مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہی عائد کی جا سکتی ہیں،موجودہ کیس میں حکام قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ درخواست گزار کیخلاف کوئی فوجداری کارروائی زیرالتوا نہیں۔
