ممبئی(آن لائن) اداکارہ اکشرا سنگھ نےا نکشاف کیا ہےکہ اکشے کمار نے فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ایک گانا تیز بخار میں شوٹ کیا۔ بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کو سپر سٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ میں گانا ’’گھیس گھیس‘‘ کرنے کا موقع ملا۔ اس حوالے سے اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کام کرنے کے تجربے کو شیئر کیا۔

اکشرا کا کہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ اس گانے میں اکشے کمار کے مد مقابل نظر آئیں گی تو یہ واقعی ایک خواب پورا ہونے والا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ اکشے کمار کو شوٹنگ کے دوران 103-104 ڈگری کا بخار تھا، میں مشاہدہ کرتی رہی اور محسوس کرتی رہی کہ وہ اپنے کام اور اپنے ہنر سے کتنا پیار کرتے ہیں، وہ بہت ذمہ داری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ریلیز کی جاچکی ہے۔ اس فلم میں اداکارہ دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، فریدہ جلال، سنیل شیٹی، ارشد وارثی، جیکی شروف، پاریش راول، جانی لیور، شریاس تلپڑے، تشار کپور، راجپال یادیو سمیت دیگر اداکاروں کی ایک بڑی کاسٹ شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *