لاہور(محمداظہرمشتاق)وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمدہو رہا ہے لیسکو ڈھولن وال سب ڈویژن کی بکرمندی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ صارف نے میٹر کو جھکا کر ڈسک بند کر دی، ترجمان لیسکو کا کہنا تھا بجلی کی کھپت ریکارڈ نہیں ہو رہی تھی
کنزمپشن ہسٹری اور غلط ٹیرف سے بھی بجلی چوری ثابت ہوئی ہے بکرمندی میں آئس کریم ڈپو 15 کلو واٹ لوڈ کے ساتھ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا.ڈپو میں 5 چیسٹ فریزر، 2 ریفریجریٹر اور 1 ونڈو اے سی نصب تھےلیسکو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پی وی سی کیبل اور میٹر اتار دیابجلی چوری کمپنی کو نقصان اور ایماندار صارفین پر بوجھ ڈالنے کا باعث.
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *