قصور(سید خرم شاہ سے) دریائے ستلج گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں اُتارچڑھاؤ جاری۔ گذشتہ روز گنڈاسنگھ والا تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 95 ہزارکیوسک، سطح 6.30فٹ، فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 11.80 جبکہ کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح20فٹ ریکارڈ کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو عملہ کی جانب سے سیلابی علاقوں میں تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی پی ایس، گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا اور شیخ پورہ نو میں قائم کیے گئے فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم سیلاب زدگان کو تین وقت کا کھانا، بچوں کو دو وقت دودھ اور مویشیوں کو چارے کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔

پانی میں کمی کے ساتھ ہی سیلاب متاثرین نے بھی اپنوں گھروں کو واپس جانا شروع کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت فلڈ ریلیف کیمپس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وہاں موجود لوگوں کو گھر کے لیے راشن بیگ اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی گئی ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی ازسرنو بحالی کے لیے سروے بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *