گگومنڈی (ڈاکٹر اعجاز احمد آرائیں) تحصیل بورے والا کا ووٹ اور رقبہ کے لحاظ سے بڑا گاؤں یونین کونسل 51 , گاؤں 251ای بی سے سیاست دان کا سوتیلی ماں جیسا سلوک وطیرہ بن گیا۔تمام ایم پی اے ،ایم این اے سابقہ موجودہ صرف ووٹ لینے کے لیے گاؤں کا رخ کرتے ہیں ۔جلسوں میں بلند وبالا دعوے ،جھوٹے وعدے کرکے جیسے ھی الیکشن میں کامیاب ھوکر اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں تو پانچ سال کا عرصہ بھول جاتے ہیں کے ھم نے اس گاؤں سے بھی ووٹ لیئے تھے۔تحصل کا سب سے بڑا گاؤں تمام سہولیات سے محروم ھے نہ گاؤں میں سرکاری ھسپتال ،نہ واٹر سپلائی ،نہ سیوریج کا نظام یہاں تک گاؤں کی اطراف سے گاؤں کو شہر سے ملانے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔غریب عوام کو شہر آنے جانے کے لئیے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔251ای بی کی عوام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ ھم بھی پاکستان پنجاب کے رھائشی ھیں ھمیں گاؤں میں سہولیات دی جائیں۔
