لاہور ( میاں محمد شاہ زیب )جامع مسجد ہجویری نوری، شریف پارک محمود بوٹی لاہور میں نواسۂ رسول ﷺ سیدنا امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علما کرام، مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا نصیر الدین سلطانی اور حضرت علامہ مولانا محمد فیاض وٹو جلالی نے کہا کہ واقعۂ کربلا حق، صبر، استقامت اور قربانی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور اصولوں کی پاسداری کے لیے بے مثال قربانی پیش کی، جو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، اتحادِ امتِ مسلمہ اور عالمِ اسلام کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *