چشتیاں (رانا کلیم احمد سے) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک پاور ورکرز یونین CBA کے انتخابات میں چوہدری سہیل ستار کے زونل چیئرمین اور چوھدری مدبر حسین کے بلا مقابلہ چیئرمین دیگر یونین عہدے داران کے ،منتخب ہونے پر علاقہ بھر کی عوامی سماجی شخصیات اور ہر دل عزیز لیڈر سدا بہار ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کی چوھدری سھیل ستار کو بلا مقابلہ زونل چیرمین بہاول نگر منتخب ھونے اور چوھدری مدبر حسین کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے گل دستے اور مالا پہنائی اور مٹھائی پیش کی چوہدری احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سہیل ستار زونل چیئرمین اور چوہدری مدبر حسین انتہائی محنتی باصلاحیت اور اپنے اسٹاف کے لیے ہر فورم پر اواز اٹھانے والے انسان ہیں اسی وجہ سے تمام اسٹاف نے انہیں بلا مقابلہ منتخب کیامیں امید کرتا ہوں کہ یہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے سٹاف کے لیے ہر فورم پر اواز بلند کریں گے انہوں نے ان کی مزید ترقی اور کامیابیوں کے لیے دعا کی اس موقع پر زونل چیئرمین چوہدری سہیل ستار چیئرمین چوھدری مدبر حسین اور دیگر عہدے داروں نے چوہدری احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی کا شکریہ ادا کیا اور چشتیاں شہر کو بیوٹیفکیشن اور ماڈل سٹی بنانے کے اپنے وعدے پر مکمل عمل درامد کرنے پر مبارک باد دی ۔
