لاہور ( رانا شہزاد چیف رپورٹر ) تفصیل کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق 26 جون سے لاپتہ بچوں کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا۔ قومی شاہراہ پر ساہیوال کے قریب گشت کے دوران موٹروے پولیس کو دو بچے روتی ہوئی حالت میں ملے، جنہیں فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔
بچوں کی شناخت 12 سالہ علی رضا اور 8 سالہ مریم کے طور پر ہوئی، جو آپس میں سگے بہن بھائی ہیں۔
سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایت پر بازیاب بچوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاکہ انہیں بحفاظت اہلِ خانہ تک پہنچایا جا سکے۔
بچوں کی والدہ نے بروقت مدد اور پیشہ ورانہ کارروائی پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *