اسلام آباد: کراچی میں رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے باضابطہ اور سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں افغانستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں گزشتہ رات انہیں کراچی حملے کے حوالے سے سخت ڈیمارش دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اسی نوعیت کا احتجاج افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کے حکام کے سامنے ریکارڈ کرایا۔

یہ ڈیمارش اس حقیقت کے پیش نظر جاری کیا گیا کہ کراچی حملے میں افغان شہری ملوث تھے، جن میں ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس واقعے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ افغان سرزمین اور افغان شہری پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے پر افغان حکام سے مؤثر کارروائی کرنے اور پاکستان کے تحفظات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *