ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران شرائط پوری ہونے اور تاریخ اور مقام پر اتفاق ہونے کے بعد امریکا سے تکنیکی مذاکرات کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ کوئی تکنیکی مذاکرات طے نہیں ہیں۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ دوحہ میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تکنیکی ورکنگ گروپ کے مذاکرات کے انعقاد سے متعلق میڈیا رپورٹس تصدیق شدہ نہیں ہیں اور نہ ہی تکنیکی میٹنگز اس ہفتے کے لیے شیڈول ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت امریکی وعدوں پر عمل درآمد کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقرر کردہ ورکنگ گروپس کے اندر تکنیکی بات چیت کا پہلا دور شرائط پوری ہونے اور تاریخ اور مقام پر اتفاق ہونے کے بعد منعقد کیا جائے گا۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اس معاملے پر ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *