چشتیاں (رانا کلیم احمد سے) نواحی محبوب کالونی میں ایک روحانی و دینی تقریب کے دوران ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد اکرم سعیدی (مرحوم)کے فرزند حضرت مولانا قاری محمد صفدر سعیدی کے دستِ مبارک پر دو افراد، نوجوان وقار اور خاتون مسکان نے اسلام قبول کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں افراد نے اسلام قبول کرنے سے قبل اسلامی تعلیمات کا گہرائی سے مطالعہ کیا اور مختلف دینی امور سے آگاہی حاصل کی بعد ازاں انہوں نے مکمل اطمینان اور رضا مندی کے ساتھ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر مقامی علما اور اہلِ علاقہ بھی موجود تھےاسلام قبول کرنے والے دونوں افراد نے اپنے الگ الگ تحریری بیانِ حلفی میں واضح کیا کہ ان کا سابقہ تعلق ہندو مذہب سے تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ اسلامی تعلیمات، توحید کے تصور، اور دینِ اسلام کی سادگی و فطری اصولوں سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسانیت کی رہنمائی کرتا ہےانہوں نے حضرت محمد ﷺ کی نبوت پر مکمل ایمان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ کے بعد نبوت کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
تقریب کے اختتام پر نومسلم افراد کے لیے دعا کی گئی اور ان کے روشن و کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *