فیصل آباد(طاہرمحمودکمبوہ)فیصل آباد میں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے ہولناک کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف ایک ایسا خفیہ اور اچانک کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس نے شہر کے کئی نامور علاقوں میں ہلچل مچا دی ہے تفصیلات کے مطابق شہر میں پسِ پردہ چلنے والے موت کے اس مکروہ دھندے کی مصدقہ اطلاعات ملنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود کمبوہ نے ایک انتہائی خفیہ اور ہائی الرٹ مشن تشکیل دیا ان کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹرز کی خصوصی ٹیموں نے فیصل آباد کے مختلف حساس اور کمرشل علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر بیک وقت اچانک چھاپے مارے یہ کارروائی اس قدر اچانک اور تیز رفتار تھی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو سنبھلنے یا ثبوت چھپانے کا موقع تک نہ مل سکا اس گرینڈ آپریشن کے دوران جب میڈیکل سٹورز کے خفیہ خانوں اور شیلفس کی تلاشی لی گئی تو وہاں موجود منظر نے سب کو دنگ کر دیا قانون نافذ کرنے والی ٹیموں نے بھاری مقدار میں ممنوعہ ” جعلی اور ایکسپائرڈ (میعاد ختم) ادویات برآمد کر لیں یہ وہ زہر تھا جو دوا کے روپ میں معصوم مریضوں کو فروخت کیا جا رہا تھا ڈرگ اسکواڈ نے موقع پر ہی سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز کو سیل کر کے ان کے لائسنس معطل کر دیے انسانی جانوں کے ان سوداگروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کے کیسز حتمی اور سخت ترین سزا کے لیے ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیے گئے ہیں اس موقع پر دو ٹوک اور سخت ترین لہجہ اختیار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر محمد شہزاد محمود کمبوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے یہ عناصر کسی بھی رعایت یا رحم کے مستحق نہیں ہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تمام میڈیکل سٹورز مالکان اور فارمیسی آپریٹرز کان کھول کر سن لیں کہ وہ صرف اور صرف معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں کسی بھی صورت ممنوعہ ” غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی ادویات کی خرید و فروخت برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی اس گھناؤنے جرم میں ملوث پایا گیا اس کا انجام انتہائی عبرتناک ہوگا ذرائع کے مطابق یہ کریک ڈاؤن ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ یہ فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن بننے جا رہا ہے جس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کو اس خاموش زہر سے پاک کیا جا سکے
