لاہور: ( رانا شہزاد چیف رپورٹر ) تفصیل کے مطابق بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال میں انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں، 156.61 کلو منشیات کی ترسیل ناکام، 87 ملزمان گرفتار


96.6 کلو چرس، 10.4 کلو افیون ،5.9 کلو آئس، 42.2 کلو بھنگ، 1.2 کلو ہیروئن اور 188 شراب کی بوتلیں برآمد
برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 2 کروڑ 95 لاکھ سے زائد ہے. ملزمان سے 13 پستول، 2 عدد 12 بور گنز اور 2 ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئیں ۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اپنے مشن کی تکمیل کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے. صوبے سے منشیات کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *