جمبر: (رانا انتظار کنول) پھول نگر کے علاقے جمبر نہر پر گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ایک خاتون کی جانب سے اپنے دو معصوم بچوں سمیت نہر میں کودنے کی کوشش کو ریسکیو 1122 اور مقامی شہریوں کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں تینوں کی جان محفوظ رہی ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ابتدائی معلومات کے مطابق 29 سالہ مہوش یاسین کی دو سال قبل اپنے پہلے شوہر سے طلاق ہو چکی تھی جبکہ تین ماہ قبل انہوں نے دوسری شادی کی تھی بتایا جاتا ہے کہ گھریلو ناچاقی اور بچوں کو قبول نہ کیے جانے کے تنازع پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں عینی شاہدین کے مطابق خاتون نہر میں کودنے کی کوشش کر رہی تھیں تاہم موقع پر موجود افراد نے انہیں روک لیا بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے خاتون اور ان کے دونوں بچوں 8 سالہ عزیر اور 4 سالہ ازلان کو اپنی تحویل میں لے کر ریسکیو آفس پھول نگر منتقل کر دیا


ریسکیو حکام نے واقعے سے متعلق مقامی پولیس اور متاثرہ خاتون کے سابقہ شوہر کو بھی آگاہ کر دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد خاتون اور بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا مقامی شہریوں نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوری امدادی اقدامات نے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *