شیخوپورہ (بلال عباس کمبوہ) تحصیل نوشہرہ ورکاں کے قصبہ ادھوالی میں پانی کی نکاصی کے حل کے لیے اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعیدیہ جمال صاحبہ اور اسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جوید حسین پیرزاد نے دونوں تحصیلوں کی حدود میں واقع مقام کا مشترکہ دورہ کیا اور سیوریج کے دیرینہ مسئلے کا تفصیلی جائزہ لیادورے کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ڈرینج چینل کا منصوبہ 2017 میں مکمل ہونا تھا، تاہم صرف جزوی کام کیا گیا جبکہ باقی حصہ نامکمل رہنے کے باعث مقامی آبادی کو مسلسل سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے سب انجینئر اور اوورسیئر بھی موجود تھے، جنہیں فوری طور پر باقی ماندہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *