پتوکی: (نامہ نگار) ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں. تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی ایس ایچ اومہر محمد اشفاق کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی گئی. چونیاں روڈ پرانی منڈی پتوکی کے قریب سپیشل ناکہ بندی کے دوران پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی، پرانی منڈی پتوکی کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات ڈیلر جنید اقبال عرف سنی کو گرفتار کر لیا گیا. جبکہ ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 11 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، ویگنار گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ایس ایچ او مہر محمد اشفاق کا جناح پریس کلب پتوکی کے سینئر صحافیوں چوہدری محمد افضل، محمد انور چوہدری، محمد امین بھٹہ، امتیازاحمد چوہدری، ملک محمد اعظم ایڈووکیٹ، ملک ندیم رحیم، رضوان طارق ودیگر سے گفتگو کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ ملزم جنید اقبال عرف سنی عرصہ دراز سے منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا. تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے. ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو شاباش دی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *