فیصل آباد(طاہرمحمودکمبوہ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں طلباء و طالبات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈی ایم سی ہال میں لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا اور پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپس ” کیش پرائز اور گولڈ میڈلز تقسیم کیے اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن ” کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی ” ڈائریکٹر کالجز بشریٰ سمیت دیگر افسران ” پوزیشن ہولڈرز ” ان کے والدین اور اساتذہ بھی شریک تھے گورنمنٹ کالج آف سائنس اینڈ کامرس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طالب علم محمد زین نے 1163 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب کالج آف سائنسز جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے رانا محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس فار بوائز کینال روڈ جڑانوالہ کے محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 76 ہزار 661 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 73.71 فیصد رہا کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کامیاب طلباء کو مبار کباد دی اور کہا کہ ذہین و باصلاحیت طالب علم وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزائی اور داد کے اقدامات طلباء پر گہرا اثر ڈالتے ہیں جس سے ان میں مزید عزم و ہمت پیدا ہوتا ہے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بنائیں راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ آج طلباء نے کامیابی کی پہلی سیڑھی عبور کی ہے ترقی کا میدان ان کے لئے کھلا ہے انہوں نے والدین کی عزت و توقیر کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیچھے رہ جانے والے طلباء مایوس نہ ہوں بلکہ مزید محنت کے ذریعے کامیابی کی بلندیاں حاصل کریں انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی پاک فوج کی طرح بلند جذبے کے ساتھ دنیا پر چھا جائیں انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق نئے مضامین اور پروگرام متعارف کرائے جائیں گے کمشنر نے رزلٹ کی تیز رفتار اور شفاف تیاری پر امتحانی عملے کے لیے ایک تنخواہ انعام کا بھی اعلان کیا پوزیشن ہولڈرز نے تقریب کے انعقاد کو سراہا اور اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *