ساہیوال ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق مریم نواز نے آج ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے بنے کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو کیمپ میں ملنے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال کے شہری اب باعزت سفر کریں گے۔ بزرگوں، خواتین، خصوصی افراد اور طلباء کے لیے بس کا سفر بالکل مفت ہوگا۔ مجھے ویلکم کرنے والوں کے لب پر نواز شریف زندہ باد کا نعرہ ہے۔ ریلیف کیمپ میں پیدا بچے کا نام ماں نے نواز شریف رکھا ہے، ایک بچی کی ماں نے نام مریم نواز رکھا۔
