فیروزوٹواں (سمیع اللہ وٹو) ملک بھر میں خون کا عطیہ دینے والی تنظیم امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے منڈی احمد آباد کے علاقے چوک حافظ لال، دریائے ستلج کے کنارے پر سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔
اس عظیم الشان پروگرام میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی صدر امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان زاہد شریف (سیالکوٹ) تھے جبکہ مہمانِ اعزاز شیخ سیف علی سیف (فیصل آباد) سردار لیاقت علی لادھوکا وٹو چوہدری احسن بشیر (رینالہ خورد) ڈاکٹر محمد اسلم وٹو،میاں نوشہ خاں وٹو،عابد مسعود،ریاض احمد سیال شامل تھےامن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے بانی چیئرمین سمیع اللہ وٹو کی نمائندگی کے فرائض سیف علی سیف نے سر انجام دیے۔
مہمان خصوصی مرکزی صدر امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان زاہد شریف کے پنڈال پہنچے پر ڈول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا۔مرکزی صدر زاہد شریف نے چوک حافظ لال کی عوام اور ٹیم کی بھرپور کاوشوں کو سراہتے ہوئے صدر ریاض احمد فریدی، رحمت علی کھوکھر، حجرہ شاہ مقیم ٹیم کے ڈریکٹر محمد ارشد اقبال،چوہدری احسن بشیر اور دیگر ٹیم ممبران کو اسناد اور تمغہ خدمت سے نوازا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ:”امن بلڈ ڈونرز سوسائٹی پورے ملک میں فی سبیل اللہ خون کا عطیہ اور خدمت خلق کا جذبہ رکھ کر قیمتی جانیں بچاتی رہے گی۔” انھوں پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا جنگ پاک فوج نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مزید انہوں نے کہا جس طرح منڈی احمد آباد کے علاقہ جات میں خاص کر ریسکیو 1122نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو مشکل۔وقت میں محفوظ کیا ڈسٹرکٹ انتظامیہ خراج تحسین کے لائق ہےآخر میں امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان چوک حافظ لال،حجرہ شاہ مقیم سپیئریر ہائی سکول کی ٹیم نے تمام معززین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام نیک دل مخیر حضرات کا جذبہ قابلِ تحسین ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں اور مشکل وقت میں امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان چوک حافظ لال کا ساتھ دیتے ہیں
