منڈی احمد آباد (اصغر علی رحمانی ) سینئر سیاستدان اور قومی رہنما محترمہ چاند بی بی نول این اے 138 نے کہا ہے کہ عمران خان محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، ایک ایسی تحریک ہے جو پاکستان کے ہر باشعور شہری کے دل کی آواز بن چکی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کو بیدار کیا، نوجوانوں کو شعور دیا اور کرپٹ نظام کے خلاف ایک بے خوف جدوجہد کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر کسی کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تو وہ صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک سوچ کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ عمران خان کی مقبولیت کو طاقت کے ذریعے کم نہیں کیا جا سکتا۔
محترمہ چاند بی بی نول نے مزید کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور وقت دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر حقیقی آزادی کی طرف گامزن ہوگا۔اور وہ دن دور نہیں ہے عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے “ہم اس جدوجہد میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کیونکہ یہ صرف عمران خان کی نہیں، بلکہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
