مانانوالہ (محمد عدنان دانی سے ) پاتھ ویز گلوبل ایجوکیشن ماناوالا برانچ میں ایک شاندار Meet & Greet پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، مقامی معززین اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو ویزہ پالیسیوں اور داخلہ کے مواقع سے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا تھا۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر واصف علی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی اعلیٰ جامعات میں تعلیم کے مواقع پر تفصیلی آگاہی دی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر واصف علی نے کہا کہ “پاتھ ویز گلوبل ایجوکیشن ہمیشہ سے طلباء کی رہنمائی کے لیے سرگرم رہا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ نوجوان بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اپنے مستقبل کو سنواریں بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی کردار ادا کریں۔”تقریب میں برانچ مینجر رانا اسد منہاس، مینجنگ ڈائریکٹر ملک جاوید وسیر، ڈائریکٹر ملک صائم وسیر اور علاقہ کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں جبکہ ماناوالا، بچیانہ، ننکانہ صاحب اور شاہکوٹ سے آئے میڈیا نمائندگان رانا احسان علی جنرل سیکرٹری مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ جڑانوالہ ، میاں منیر احمد فنانس سیکرٹری حافظ محمد بلال احمد 24 نیوز محمد عدنان دانی 24 نیوز ترجمان مرکزی پریس کلب مانانوالہ نے بھی ڈاکٹر واصف علی سے خصوصی سیشن میں سوالات کیے۔شرکاء نے اس پروگرام کو ایک معلوماتی اور کامیاب سیشن قرار دیتے ہوئے پاتھ ویز گلوبل ایجوکیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
