ابو ظہبی (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ۔ ملاقات صدارتی محل قصر البحر میں ہوئی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا پیغام دیا اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ابوظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی ریل ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نمائش اور کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش ابوظہبی نمائش مرکز میں اتحاد ریل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *