سینئر اداکار اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ روانہ ہوتے وقت مشورہ دیا تھا کہ وہ وہاں پر بیوی کو کلب بھی لے جائے، جس پر بیٹا بھی ہنس پڑا۔
مارننگ شو کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کا شادی کا رشتہ آیا تو ان کے والد فوری طور پر مان گئے تھے لیکن خاندان کی خواتین کا جرگہ ہوا اور ان کے شوہر سے مکمل انٹرویو لیا گیا۔ان کے مطابق والد کو ان کے شوہر نے بتایا کہ انہیں اسما عباس پسند ہیں اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں، جس پر والد نے صرف ان سے کمائی کا پوچھا اور شادی کےلیے رضامند ہوگئے۔