بھارت کی کنڑا زبان پر بنی فلم کانتارا چیپٹر ون 2 اکتوبر کو ریلیز کی گئی اور فلم نے باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈز توڑ دیے۔ فلم 11 دن میں 590 کروڑ بھارتی روپے کما چکی ہے اور اب بھی سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر و ہدایت کار رشب شیٹی ہیں اور وہ مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

سینکڑوں کروڑ کمانے والی فلم میں چوتھی صدی عیسوی کی کدمبا سلطنت کو دکھایا گیا اور فلم کے گیت میں ایک مقام پر 20 لیٹر کی پلاسٹک کی بوتل دکھائی گئی ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے نہ بچ سکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ایک صارف نے کہا کہ مجھے ابھی پتہ چلا کہ پہلی بار پلاسٹک کی بوتل کدمبا سلطنت میں استعمال کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *