راولپنڈی (جاوید اعظم قریشی) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،
کل 6 ملزمان گرفتار، ساڑھے 400 سے زائد پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد،وارث خان پولیس کے SHO تہزیب الحسن نے ملزم شہاب سے 10 پتنگیں اور 2 ڈور برآمد کیں،نصیرآباد پولیس نے ملزم عادل سے 160 پتنگیں اور 1 ڈور، ملزم رازیب طارق سے 150 پتنگیں اور 1ڈور برآمد کی،ریس کورس پولیس نے ملزم محمد حسن سے 70 پتنگیں برآمد کیں،بنی پولیس نے ملزم عرفان سے 50 پتنگیں اور 1 ڈور برآمد کی،صادق آباد پولیس نے ملزم اشفاق سے 15 پتنگیں اور 1 ڈور برآمد کی،
وارث خان پولیس نے ملزم شہاب سے 10 پتنگیں اور 2 ڈور برآمد کیں،پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سے 7 سال تک قید ہے، شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں
