کوٹ نجیب اللہ ( زبیر بھٹی سے) کوٹ نجیب اللہ کے محلہ ترکھانہ میں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کمیونٹی سنٹر کی بنیاد رکھ دی۔ افتتاحی تقریب میں سابق ناظم ساجد ایوب نے ایک لاکھ روپے نقد عطیہ کیا، جبکہ محلے کے دیگر افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب کے دوران پورے محلے کی موجودگی میں دعا کی گئی اور کمیونٹی سنٹر کے تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ مقامی نوجوان رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ اہل محلہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ان شاء اللہ جلد ہی یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔
محلے کے افراد کا کہنا ہے کہ یہ کمیونٹی سنٹر علاقے کے مکینوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور مختلف سماجی و فلاحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا
