اسلام اباد (نوید یوسف زٸی) 17 اکتوبر کو عالمی یومِ غربت کے خاتمے کے موقع پر جماعت اسلامی میٹرو پولیٹن ڈسٹرکٹ ممبر پشاور، چیئرپرسن پختونخوا قومی جرگہ اور چیئرپرسن ہیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا ناصرہ عبادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غریب عوام کو تعلیم، روزگار، اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے.
انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے. حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام دوست پالیسیاں تشکیل دے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔ ناصرہ عبادت نے مزید کہا کہ خواتین، مزدوروں، اور کسانوں کو بااختیار بنائے بغیر غربت کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے ذریعے غربت کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔
