منڈی احمد آباد (اصغر علی رحمانی) حضرت مولانا مفتی محمد نوید انجم صاحب نے جامع مسجدحذیفہ منڈی احمد آباد میں خطبہ جمعۃ المبارک ارشاد فرماتے ھوےفرمایا
حضور نبیِ اکرم ﷺ سراپا جمال و کمال تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو نہ صرف بہترین اخلاق سے نوازا بلکہ ظاہری حسن میں بھی بے مثال بنایا۔ آپ ﷺ کا چہرہ مبارک چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن تھا، جب مسکراتے تو نور کی کرنیں پھیل جاتیں۔
حضرت براء بن عازبؓ فرماتے ہیں: “میں نے رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا، نہ پہلے اور نہ بعد میں۔”
آپ ﷺ کا قد درمیانہ، رنگ مبارک گورا اور چمک دار، بال گھنگھریالے اور خوشبودار تھے۔ جب آپ ﷺ گفتگو فرماتے تو الفاظ موتیوں کی طرح بکھرتے، اور ہر سننے والا آپ پر فریفتہ ہو جاتا۔
آپ ﷺ کے حسن میں وقار، نور، اور رحمت جھلکتی تھی۔ یہ حسن صرف چہرے کا نہیں بلکہ کردار، اخلاق اور عمل کا بھی تھا۔ اسی لیے آپ ﷺ کو “رحمۃٌ للعالمین” کہا گیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کے ظاہری و باطنی حسن کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *