ایڈوائزر صوبائی محتسب گوجرانولہ سید پرویز عباس کی کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں صاحبزادہ جواد حسین پیرزادہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں خالد رشید و دیگر بھی موجود تھے ایڈوائزر صوبائی محتسب گوجرانولہ سید پرویز عباس نے نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی آفس میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف صوبائی اداروں کے متعلق شکایات پیش کیں جنہیں صوبائی محتسب نے موقع پر سنا اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے لیے ہدایات جاری کیں صوبائی محتسب سید پرویز عباس نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کھل کر بیان کریں کسی کے خلاف بھی شکایات ہو تو بلا خوف و خطرات بتائیں انہوں نے کہا کہ ضلع گوجرانولہ میں صوبائی محتسب کے دفتر کا قیام عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ھے جہاں کسی بھی صوبائی ادارے کے متعلق انفرادی یا اجتماعی شکایات جمع کروائی جا سکتی ہیں ان پر حقائق کی روشنی میں عمل درآمد یقینی بنانا جا رہا ھے اوپن کچہری کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں صاحبزادہ جواد حسین پیرزادہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالد رشید ۔ تحصیلدار عثمان غنی اور پرسنل سیکرٹری محمد ارشد ورک بھی موجود تھے کھلی کچہری کے دوران درجنوں درخواستیں موصول ہوئی اور متعدد شکایات موقع پر ہی حل کی گئیں کھلی کچہری میں دوران سماعت شکایت کنندگان اور متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *