کنجاہ (شکیل ممتاز) مرکزی جمعیت اہلحدیث سینٹرل پنجاب پاکستان کی مرکزی کابینہ و عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
اس موقع پر سید الطاف الرحمن شاہ صاحب نے نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینٹرل پنجاب جبکہ چوہدری محمد سلیم آرائیں سمانہ صاحب نے نائب ناظم سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث سینٹرل پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث کی قیادت اور کارکنان نے دونوں شخصیات کو ان کی تقرری اور حلف برداری پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
