حبیب آباد (نمائندہ خصوصی) دارارقم سکول حبیب آباد کی جانب سے ایک روزہ فن فیئر میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے خوب انجوائے کیا۔
تفصیلات کے مطابق حبیب آباد دارارقم سکول کی جانب سے بچوں کی تفریح کے لیے ایک روزہ فن فیئر میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اور سکول انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہا بچوں کا کہنا تھا کہ دارارقم سکول حبیب آباد کی جانب ایک اچھا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں ہم بڑا لطف اندوز ہوئے ہیں اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بچوں کی تربیت کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں میلہ میں جھولے لگائے گئے جس میں بچوں نے خوب جھولے لیے جھولوں کے ساتھ ساتھ جادوگر نے جادو سے اپنا فن دیکھایا اور بچوں نے خوب انجوائے کیا۔مزید بچوں کا کہنا تھاکہ تعلیم اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کے تفریحی پروگرام ہونے چاہئے تاکہ بچوں کی ذہنی نشو ونما ہوتی رہے اس اقدام پر شہر کی سماجی شخصیات نے سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا
