امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان شاہ کوٹ کے انمول ٹائیگرز انسانیت کی خدمت میں پیش پیش امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان کی طرف سے ان کےلیے اعزازی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان
فیروزوٹواں (سمیع اللہ وٹو) امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان شاہ کوٹ کے انمول ٹائیگرز محمد کاشف، علی حیدر، مبشر جبار ارسلان اور ذیشان نے خدمتِ انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کے مشن کو بھرپور انداز میں جاری رکھا ہوا ہے۔ ان نوجوانوں نے نہ صرف علاقے میں بلڈ ڈونیشن کے شعور کو اجاگر کیا بلکہ درجنوں مریضوں کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کیا بانی و مرکزی چیرمین سمیع اللہ وٹو نے ان شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن بلڈ ڈونر سوسائٹی کے یہ نوجوان ملک کے وہ سرمایہ ہیں جو ہر وقت انسانیت کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ان کی لگن اور جذبۂ قربانی ہی سوسائٹی کی اصل پہچان ہے۔علاقہ مکینوں نے بھی ان جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ایسے نوجوان ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بنتے ہیں۔
