پاکستان اطباء ایسوسی ایشن تحصیل کوٹ رادہاکشن کا ماہانہ اجلاس حکیم عرفان سہیل کی زیر صدارت میزبان حکیم محمد حارث انور کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا
اجلاس میں مختلف پھلوں سبزیوں کی افادیت،موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
کوٹ رادھا کشن (وقاص ساحل کمبوہ سے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان اطباء ایسوسی ایشن تحصیل کوٹ رادھا کشن کا ماہانہ اجلاس حکیم صابر علی میراں کی زیر سرپرستی، حکیم عرفان سہیل، کی زیر صدارت میزبان حکیم محمد حارث انور کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،
اجلاس میں اطباء ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں سے انچارج شعبہ طب ٹی ایچ کیو حکیم صابر علی میراں ، مولانا حکیم یحییٰ عزیز ، حکیم عبدالغفار اسلم ، حکیم عبدالغور زاہد ، حکیم احمد رضا، حکیم عرفان سہیل کنول ، حکیم حارث انور ، ڈاکٹر محمد عبداللہ ، کے علاوہ صحافی ملک عبد العزیز انجم، وقار عظیم ادیب کمبوہ ، اور وقاص ساحل کمبوہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف پھلوں ، سبزیوں کی افادیت اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی گئی، اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی جلد بحالی،فوت شدگان اور بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعائے خیر بھی کی گئی۔ آخر میں میزبان کی طرف سے شرکاء کے اعزاز میں شاندار عشائیہ پیش کیا گیا۔
