لاہور (عبدالرزاق چاند)پاکستان ریلوے نے ملک بھر کی 19 برانچ لائنوں کی بحالی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 100 ارب روپے کے ایک عظیم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد مسافروں کے تحفظ، اعتماد اور سہولت میں اضافہ کرنا ہے، ساتھ ہی بین الصوبائی روابط اور شہری ریلوے نظام کو مزید مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔
حکومت نے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 2,479 کلومیٹر طویل ریلوے پٹریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 98.58 ارب روپے مختص کیے ہیں۔پنجاب میں شاہدرہ تا نارووال 78 کلومیٹر کے لئے 3.939 بلین۔نارووال تا سیالکوٹ 62 کلومیٹر 3.705 بلین۔ راءے ونڈ قصور تا پاکپتن 370 کلومیٹر 10.709 بلین۔قلعہ شیخوپورہ۔جڑانوالہ تا شورکوٹ 147 کلومیٹر 73.51 بلین چک جھمرہ شاہین آباد 68 کلومیٹر 36.99 بلین۔کشمور ڈیرہ غازیخان تا کوٹ اردو 303 کلومیٹر کے لئے 2.937 بلین روپے
سندھ میں کوٹری تا دادو 181 کلومیٹر .2.950 بلین۔دادو تا حبیب کوٹ 166 کلومیٹر 8.217 بلین حیدرآباد میرپور خاص تا ماروی 200 کلومیٹر 10.333 بلین ۔روڑی تا جیکب آباد 87 کلومیٹر 5.000 بلین جیکب آباد تا کشمور 124 کلومیٹر 3.500 بلین ۔حیدر آباد تا بدین 100 کلومیٹر 5.955 بلین روپے
خیبرپختونخوا میں جہانگیرہ روڈ نوشہرہ درگئی ۔مردان۔چارسدہ۔پشاور جمرود 173 کلومیٹر 17.22 بلین روپے اور بلوچستان میں 33 کلومیٹر کے لئے 1 بلین روپے سے کام شروع کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *