پتوکی (عبدالرزاق چاند) میونسپل کمیٹی پتوکی کے شعبہ واٹر سپلائی سکیم فیصل کالونی کے لیڈیز پارک میں ملازمین نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں اور اپنے دوست کی مہندی کا فنگشن کروایا اور سرکاری بجلی کا استعمال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق واٹر سپلائی کے اندر کے کوارٹر بنے ہوئے ہیں جہاں درجہ چہارم کے ملازمین نے غیر قانونی رہائش اختیار کر رکھی ہے اور ان کوارٹر میں سرکاری بجلی کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے سننے میں آیا ہے کہ واٹر سپلائی کے اندر رہائش پذیر نائب قاصد کے بیٹے نے بغیر اجازت اپنے دوست کی مہندی کا فنگشن کروایا اور سرکاری بجلی کا بے دریغ استعمال کیا گیا حالانکہ حکومت پنجاب نے سرکاری جگہوں پر شادی بیاہ اور دیگر پروگرام کے انعقاد پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن میونسپل کمیٹی پتوکی کے کسی ذمہ دار نے نہیں روکا ۔ویڈیو میں سب کچھ نظر آ رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *