لاہور (آن لائن) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بادامی باغ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی شہد تیار کرنے والے یونٹ کو بند کر دیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران2 من سے زائد جعلی شہد، گلاب کی پتیاں، سونف،150 بوتلیں اور بڑی مقدار میں چینی ضبط کر کے تلف کر دی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم کھلے رنگوں اور خطرناک کیمیکلز کی مدد سے جعلی شہد تیار کر رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ یونٹ کا سراغ لگاکرموقع پر کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں
