لاہور (اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے 11 سال مکمل ہونے پر تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس پشاور میں جامِ شہادت نوش کرنے والے معصوم بچوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور نے پوری پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور یہ المناک واقعہ آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *