لاہور (اے پی پی) ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سےگزشتہ 18 روز میں 20 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ 9 لاکھ40 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے،3 لاکھ60 ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،7 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی،2 ہزار سے زائد شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کئے،11 لاکھ40 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا،7 ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *