کوٹ رادھا کشن (شہزاد کیانی)
(ستمبر تا نومبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ)
تحصیل کوٹ رادھا کشن، ضلع قصور میں ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت ادویات کے معیار کو یقینی بنانے اور غیر قانونی میڈیکل سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2025 کے دوران نمایاں انتظامی اقدامات کیے گئے۔
اس عرصہ میں کڑکڑدگی ایپ کے ذریعے مجموعی طور پر 960 میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا گیا، جبکہ CDS-PP ایپ کے تحت 180 دکانوں کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی۔ معائنے کے دوران ادویات کے معیار کو جانچنے کے لیے 18 نمونے حاصل کیے گئے۔
قانون کی خلاف ورزی پر ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مختلف دفعات میں 1976 چالان کیے گئے، جن میں 6 کیسز منشیات سے متعلق پائے گئے جنہیں مزید کارروائی کے لیے DQCB کو ریفر کیا گیا۔ لیبارٹری تجزیے کے بعد 2 نمونے غیر معیاری (Compromised Quality) قرار دیے گئے۔
قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے 2 مقدمات ڈرگ کورٹ میں دائر کیے گئے، جبکہ 3 کیسز تفتیش کے مرحلے میں ہیں۔ مزید برآں، 7 میڈیکل سٹورز کے لائسنس مشکوک پائے جانے پر مستقل منسوخی کے لیے لائسنسنگ اتھارٹی کو ریفر کیے گئے۔ سنگین خلاف ورزیوں پر 2 دکانیں سیل بھی کی گئیں۔
یہ کارکردگی رپورٹ اس امر کی عکاس ہے کہ ضلعی سطح پر ڈرگ انسپیکشن کا نظام نہ صرف متحرک ہے بلکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور مستند ادویات کی فراہمی کے لیے قانونی تقاضوں کے مطابق عملی اقدامات بھی مسلسل جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *