قصور(سید خرم شاہ سے) ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور مشتاق حیدر نے گم ہونے والے محمد اکرم کے اڑھائی سالہ بیٹے حارث کو اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔ چاندنی چوک قصور میں بچے کو والدین کے حوالے کرتے وقت بڑا جذباتی ماحول تھا۔ لوگوں اور والدین نے قصور پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور مشتاق حیدر نے کہاکہ پولیس کا سلوگن ہے کہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی کو قائم رکھتے ہوئے انسانی جذبہ کے تحت اکرم کے اڑھائی سالہ بیٹے حارث کو ڈھونڈا ہے۔ بچے کے مل جانے کی والدین کے علاوہ ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ پولیس نہ صرف عوام کے مال وجان کی محافظ ہے بلکہ ہرمشکل وقت میں عوام کی مشکلات حل کرنا بھی اپنے فرض سمجھتے ہیں۔
