قصور(سید خرم شاہ سے) ماں جیسی ہستی کا دنیا سے چلے جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ بچوں کی موت کا صدمہ ماں باپ اور خاندان کے لیے نقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور نعم البدل عطافرمائے۔ ان خیالات کااظہار سابق ایم پی اے محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے سرہالی خورد میں محمد اسماعیل راجپوت کی اہلیہ، حافظ عبدالرشید کے بیٹے، مصطفی آباد میں میاں بھولا کے بھائی، میاں مبین، حاجی حسن الدین کی بیٹی، اللہ وسایا اور خالد انصاری کی والدہ محترمہ، سرہالی کلاں میں ملک جاوید کے والد محترم، مصطفی آباد میں چوہدری نصیراحمد خاں کے بیٹے، مصطفی آباد میں مرحوم عباس انصاری، مصطفی آباد میں ثناء اللہ خاں ایڈووکیٹ کے والد محمد جمیل نمبر دار، مصطفی آباد میں سردار علی کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کی تمام لغزشوں کو درگزر فرمائے۔ ان کی قبروں کو نور سے منور فرمائے اور مرحومین کی قبروں کو جنت کے باغوں سے ایک باغ بنائے۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے انسان کی اپنی موت بھی یاد رہتی ہے۔ قبر کو یاد کرنے سے انسان کئی گناہوں سے بچ جاتاہے۔
