شیر گڑھ (نامہ نگار) اتحاد پریس کلب انتخابات، چوہدری آصف اقبال صدر منتخب ، حافظ جمشیداشرف جنرل سیکرٹری اور عابد علی سگی چیئرمین منتخب، صحافتی حلقوں کی مبارکباد اتحاد پریس کلب دیپالپور کے سالانہ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں معروف سیاسی شخصیت راؤ سعد اجمل خان، سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل، نو منتخب صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ عباس علی جٹ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عادل رشید، سید نقی گیلانی اور حاجی محمد اعجاز شامل تھے جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض نو منتخب جنرل سیکرٹری حافظ جمشید اشرف نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے، اس موقع پر راؤ سعد اجمل خان نے پرنٹ میڈیا کے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان اشرف چوہدری سرپرست اعلیٰ، میاں ارشد کمیانہ سرپرست، عابد علی سگی چیئرمین، شفا اللہ سینئر وائس چیئرمین، رمضان فراز وائس چیئرمین، چوہدری آصف اقبال آرائیں صدر، عابد الٰہی سینئر نائب صدر، زمان چوہدری نائب صدر اول، چوہدری مظفر کمبوہ نائب صدر، حافظ جمشید اشرف جنرل سیکرٹری، دیوان محسن جوائنٹ سیکرٹری، طاہر بلال شاہ فنانس سیکرٹری اور خالد عثمان پاشا اطلاعات و نشریات سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ڈاکٹر ضیاء الحق چیئرمین مجلس عاملہ اور مظہر علی بھٹی، مختار احمد چوہدری اور جاوید اشرف جسکانی مجلس عاملہ کے ممبران مقرر کیے گئے، بعد ازاں سیکرٹری جنرل آر یو جے پی عابد حسین مغل نے الیکٹرانک میڈیا ونگ کے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے قاسم علی کو سرپرست اعلیٰ، عبدالرؤف طاہر سرپرست، سید عمران اعجاز نقوی چیئرمین، ڈاکٹر شفیق سینئر وائس چیئرمین، عرفان بھٹی صدر، ڈاکٹر شاہد دلبر سینئر نائب صدر، سید راشد شاہ نائب صدر، چوہدری جواد الامین جنرل سیکرٹری اور فیاض اقبال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے کا اعلان کیا، اسی طرح سید نقی گیلانی نے لیگل ایڈوائزر پینل کا اعلان کیا جس میں چوہدری محمد اکرم ٹیپو ایڈووکیٹ ایل ایل ایم اور چوہدری علی حیدر ظفر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شامل ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اتحاد پریس کلب دیپالپور کے پروفیشنلزم، صحافتی خدمات اور عوامی مسائل کے مؤثر اجاگر کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافتی اخلاقیات اور عوامی خدمت کے مشن کو پہلے سے بڑھ کر جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
